روزانہ 5 منٹ مطالعہ سے الزائمر کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوسکتاہے،تحقیق
جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
اخبارات، رسائل اور کتابیں پڑھنے سے دماغی صلاحیت اور یادداشت مضبوط رہتی ہے، طبی ماہرین
طبی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ محض 5 منٹ مطالعہ کرنے کی عادت بڑھاپے میں یادداشت کی کمزوری اور الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ 33 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین نے اپنے بیان میں کہا کہ جو افراد تفریح اور معلومات کے لیے باقاعدگی سے اخبارات، رسائل اور کتابیں پڑھتے ہیں ان کے دماغی خلیات زیادہ فعال رہتے ہیں، جس سے ڈیمنشیا اور الزائمر کے خطرات کو کم کرنے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔


