میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے میں کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،محسن نقوی

ایف آئی اے میں کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،محسن نقوی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

وفاقی وزیرداخلہ کی افسران سے ملاقات،31 دسمبر تک اصلاحات کا ہدف مقرر
افسران کوپروموشن، ویلفیٔر پیکیج اورتمام شہداء کے خاندانوں کیلئے پلاٹس کا اعلان

اسلام آباد میں ایف آئی اے کے افسران کی خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز اور اسلام آباد تعینات افسران سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے ملازمین کے خود مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے نئے ڈی جی آ چکے ہیں، ان کی متحرک قیادت میں ایف آئی اے کو فعال ادارہ بنائیں گے۔31 دسمبر 2026 تک ایف آئی اے کو جدید، متحرک اور مؤثر ادارہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔خامیوں کو دور کرنا اور نظام بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ایف آئی اے کے سٹاف کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پروموشن ہر ملازم کا حق ہے، سروس سٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔ افسران کی پروموشنز کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام شہداء کے خاندانوں کو پلاٹس دینے کا اعلان کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویلفیٔر کا جامع پلان مرتب کیا جا رہا ہے، جس میں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔تمام وسائل فراہم کرنے کے بعد زیرو کرپشن پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔کرپشن میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت یا نرم گوشہ نہیں ہوگا۔ایمانداری سے کام کرنے والے افسران کو مکمل پروٹیکشن اور جاب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اگر آپ سچ اور حق پر ہیں تو حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے گا۔2008 کی نفری کے ساتھ موجودہ چیلنجز سے نمٹنا مشکل ہے۔“ہارڈننگ دی سٹیٹ” پالیسی میں ایف آئی اے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ایف آئی اے واحد وفاقی ادارہ ہے جو پورے ملک میں وفاقی حکومت کی مؤثر رِٹ قائم کر سکتا ہے۔ایف آئی اے کو مضبوط ترین اور قابلِ اعتماد ادارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں