میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرز کی بسم اللہ ٹاؤر ایکسٹینشن منصوبے میں بھی جعل سازی

عارف بلڈرز کی بسم اللہ ٹاؤر ایکسٹینشن منصوبے میں بھی جعل سازی

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) عارف بلڈرز اینڈ ڈیوولپرز کے بسم اللہ ٹاؤر ایکسٹینشن منصوبے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی، بلاک 7،8،20،21 و دیگر کی پارکنگ ایریا میں بھی فلیٹ بنا کر بیچ دیے، نقشوں میں ہیراپھیری، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ عارف بلڈرز کے غیرقانونی کامون کا سہولت کار بن گیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سرکاری و رفاہی پلاٹس پر غیرقانونی قبضوں، غیرقانونی تعمیرات اور نامکمل منصوبوں پر لوگوں کے اربوں روپے کھانے والے عارف بلڈرز کا ایک اور میگا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق عارف بلڈرز نے 2003ع میں وادہو واہ روڈ پر بسم اللہ ٹاورز کے نام سے منصوبے کا آغاز کیا جس کے بعد اس منصوبے کے ملحقہ بسم اللہ ٹاور ایکسٹینشن نامی ایک، دو اور تین کمروں پر مشتمل منصوبوں کی تعمیرات شروع کی گئیں جن منصوبوں پر 20 سال کے بعد کام کیا جا رہا، بسم اللہ ٹاور ایکسٹینشن نامی منصوبے کے بلاک نمبر 7، 8،20،21 سمیت دیگر بلاک کی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکنگ ایریا میں فلیٹ بنا کر بیچ دیے گئے ہیں جبکہ پارکنگ نہ ہونے کے باعث لوگ روڈز پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارکنگ ایریا پر فلیٹ بنا کر کروڑوں روپے کما لیے گئے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی جانب سے منظور کیے گئے۔ ابتدائی لے آؤٹ پلان میں متعدد
مرتبہ ہیراپھیری کی گئی، ذرائع کے مطابق 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر براجمان عرس ڈاوچ نے عارف بلڈرز کی سہولت کاری کرتے ہوئے نقشوں میں غیرقانونی ردوبدل کی اور پارکنگ ایریا سمیت فلاحی ایریا کو بیچ دیا گیا۔واضح رہے کہ عرس ڈاوچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں آنے والے مختلف سسٹم کا چہیتا افسر سمجھا جاتا ہے جبکہ عرس ڈاوچ عارف بلڈرز کے قاسم آباد میں تمام غیرقانونی تعمیرات کا سرپرست بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز نے عرس ڈاوچ کی کچھ عرصہ قبل لطیف آباد سے قاسم آباد تقرری کروائی تاکہ ان کی غیرقانونی کاموں کو تحفظ دیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں