گینگ آف عزیزآباد ، گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
شیئر کریں
9 ملزمان گرفتار،طاہر عرف بوبی علاقے میں 12 سے 15 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کر رہا تھا
ملزم طاہر عرف بوبی متعدد مقدمات میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل گینگ آف عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، طاہر عرف بوبی علاقے میں 12 سے 15 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کر رہا تھا، مرکزی ملزم طاہر عرف بوبی متعدد مقدمات میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس۔تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس کا گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر گٹکا ماوا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ عزیزآباد پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں کینگ آف عزیزآباد کا اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی ولد محمد اقبال رنگے ہاتھوں پکڑا گیا بتاتے چلیں کہ طاہر عرف بوبی پر اس سے قبل بھی 2020 اور 2025 میں گٹکا ماوا فروشی میں تھانہ عزیزآباد میں أیف آئی آر درج ہوچکی ہیں اور کچھ دن قبل طاہر عرف بوبی کے کارندے نعمان بندانی اور سلمان لڈو کو بھی عزیزآباد پولیس گٹکا ماوا فروشی میں گرفتار کر چکی ہے، اس کے علاوہ عدیل ولد محمد یوسف، دانیال ولد قاسم، علی ولد محمد جاوید، شعیب ولد قاسم، علی ولد اسماعیل، عبدالقادر ولد محمد اسماعیل، محمد یونس ولد عبداللطیف اور حاجی ولد محمد یوسف کو بھی علاقہ عزیزآباد میں گٹکا ماوا فروشی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 419 پوڑیاں گٹکا ماوا برآمد کر لی ہیں، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق مرکزی ملزمان طاہر عرف بوبی اور عدیل متعدد مقدمات میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


