میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنونی شخص نے آج آئین کو پائوں تلے رونددیا، نواز شریف

جنونی شخص نے آج آئین کو پائوں تلے رونددیا، نواز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پائوں تلے روندا۔ان خیالات کااظہارمیاں محمد نواز شریف نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں