میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم ،اہم عہدوں پر تقرریوں کیلئے سرچ کمیٹی قائم

محکمہ تعلیم ،اہم عہدوں پر تقرریوں کیلئے سرچ کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ نے انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، صوبے میں اہم عہدوں کی میرٹ پر تعیناتیوں کے لیے طریقہ کار تیار کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر، ڈی اوز اور ٹی اوز کے تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین وزیر تعلیم ہونگے، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ اور چیف پروگرام منیجر آر ایس یو سرچ کمیٹی کے ممبر ہونگے، جبکہ ٹی اوز کی تعیناتی کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری ہونگے، محکمہ تعلیم کے مطابق اہل افسران عہدوں کے لیے اپلائی کرینگے جنہیں اہلیت اور میرٹ پر تعینات کیا جائے گا، اہل افسران کو ویٹنگ پول میں رکھا جائے گا اور ضرورت کے تحت عہدوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی، سرچ کمیٹی کے قیام سے براہ راست افسران کو عہدوں پر تعینات نہیں کیا جاسکے گا، سرچ کمیٹی سے اہل قرار دیے جانے والے افسران کو انتظامی امور چلانے کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں