میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں بلڈر نعمان رشید کی خودکشی معمہ بن گئی

حیدرآباد میں بلڈر نعمان رشید کی خودکشی معمہ بن گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں بلڈر کی خودکشی معمہ بن گئی، حیدرآباد پولیس کا کیس داخل کرنے سے انکار، خودکشی سے قبل بلڈر نعمان رشید نے موت کا ذمہ دار اکاؤنٹس آفیسر ٹنڈوالہیار عبداللہ بجاری کو ٹہرایا تھا، پولیس وزیراعلیٰ سندھ کی قریبی شخصیت کے دباؤ کے باعث معاملہ دبانے میں مصروف ہے، ورثاء تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بلڈر نمعان رشید کی خودکشی معمہ بن گئی ہے، دو دن قبل حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں بلڈر نعمان رشید نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، خودکشی سے قبل نعمان رشید نے دستاویزات پر لکھا تھا کہ اس کی موت کا ذمہ دار عبداللہ بجاری ہے، جو خود کو وزیراعلیٰ سندھ کی قریبی شخصیت کا بھتیجا کہلاتا ہے اور ٹنڈوالہیار میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسیر ہے، نعمان رشید کی موبائل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق عبداللہ بجاری خود کو وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ڈاکٹر سلیم بجاری کا بھتیجا ظاہر کرتا ہے، جبکہ خودکشی کرنے والے نعمان راجپوت کے موبائل سے عبداللہ بجاری کی دھمکیوں کی بھی ریکارڈنگ ملی ہے، جبکہ ایک تحریر بھی ملی ہے جس خودکشی کرنے والے نعمان رشید نے الزام لگایا ہے کہ عبداللہ بجاری ولد فیض محمد بجاری نے نعمان رشید کو بلیک میلنگ کے ذریعے 50لاکھ روپے بھی وصول کئے ہیں اور عبداللہ بجاری بلڈر نعمان راجپوت کو تھرڈ ڈگری دینے اور شہر میں پولیس میں افسران کو اپنے اشاروں پر تبادلہ کرانے کا بھی بتارہا ہے، بلڈرز نعمان رشید راجپوت کے اہل خانہ شدید دباؤ اور اپنی جان کے تحفظ اور کیس داخل کرنے کیلئے سخی پیر تھانے کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن پولیس نے کیس داخل کرنے سے انکار کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں