میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبول کی بجائے ملک کیلیے درست فیصلوں پریقین رکھتے ہیں، نگراں وزیراعظم

مقبول کی بجائے ملک کیلیے درست فیصلوں پریقین رکھتے ہیں، نگراں وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلییحکومت اقدامات کررہی ہے، جلد بہتری نظرآنا شروع ہوجائے گی۔اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گورننس کے معاملات کوبہترکرنے کیلئے کوشاں ہیں، معاشی بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، حکومتی اقدامات سے جلد بہتری نظر آنا شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت معیشت کی بحالی اور زرعی شعبے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں،سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔سرمایہ کاری کے موضوع پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، اور سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی ولی عہد اورآرمی چیف کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں