میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پلاسٹک کی تھیلیوں پرپابندی ڈی جی سیپانعیم مغل کی کمائی کاذریعہ بن گئی

پلاسٹک کی تھیلیوں پرپابندی ڈی جی سیپانعیم مغل کی کمائی کاذریعہ بن گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

مینوفیکچرزاورریٹیلرزسے
کروڑوروپے کی وصولی
محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپاکے ڈی جی نعیم احمدمغل نے ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب کی کوششوں پرپانی پھیردیا
سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی تھیلیوں پرپابندی کے احکامات ہوامیں اڑادیے گئے، صوبے بھرمیں دھڑلے سے فروخت جاری ہے
پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے اور فروخت کرنے والے صنعتکار کروڑوں روپے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو دینے کے بعد کاروبار بچانے کے لئے پریشان ہیں
کراچی (رپورٹ: علی کیریو)محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ڈی جی سیپا نعیم مغل نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کوششوں پر پانی پھیر دیا، پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے بعد مینیو فیکچرز اور ریٹیلیرز سے کروڑوں روپے وصول کرلئے، پلاسٹک کی تھیلیوں کی دھڑلے سے فروخت جاری۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق مشیر قانون، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماحولیات کے لئے شدید نقصانکار اور کراچی میں کچرے کا سب سے بڑا بننے والی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے لئے نوٹ 28 آگست 2018 کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کیا، نوٹ میں مرتضیٰ وہاب نے تحریرکیا کہ پاکستان میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سنجیدہ مسائل ہیںاس لئے ماحولیات کے لئے نقصانکار اشیاء ختم نہ ہونے والی پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے، خرید کرنے ، ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ جس کے بعد محکمہ ماحولیات سندھ نے 27ستمبر 2019 کو نان ڈی گریڈایبل پروڈکٹس (ختم نہ ہونی والی اشیائ)یا پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے ، فروخت کرنے، خریدکرنے اور ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی۔ سابق مشیر ماحولیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کوششوں کے بعد پلاسٹک کی نقصانکار تھیلیوں کے فروخت میں خاطر خواہ کمی آگئی، لاڑکانہ میں پلاسٹک کی تھیلیاں فروخت ہونے میں 90 فیصد کمی آگئی۔محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سندھ انوائرمنٹل ایجنسی (سیپا ) کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے خود ہی سیپا ایکٹ ، مرتضیٰ وہاب کے احکامات جی دھجیاں اڑادیں اور پلاسٹک مینیوفیکچرز ایسوسی ایشن، ہول سیلرز کے بڑے صنعتکاروں سے کروڑوں روپے رشوت لے کر پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے، فروخت کرنے کی اجازت دے دی جس کے باعث 3سال کے دوران ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے،ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کی وصولی میں ڈپٹی ڈائریکٹرکینیڈین شہری محمد کامران خان نے اہم کردار ادا کیا،سیپا افسران نے نمائشی کارروائیوں کے ذریعے ری ٹیلرز اور ہول سیلرز سے بھاری رشوت وصول کی۔ جبکہ حال ہی میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے18آگست 2022 کو پلاسٹک کی تھیلیوں پر 2 ماہ کے لئے پابندی عائد کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کیا ہے،پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے نالے متاثر ہوتے ہیں اور سیوریج چوک ہوجاتا ہے اس لئے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی 18 اکتوبر 2022تک رہے گی، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے، فروخت کرنے، خرید کرنے اور استعمال کرنے پر پابندی کویقینی بنائیں، احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ افسر نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے اور فروخت کرنے والے صنعتکار کروڑوں روپے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو دینے کے بعد کاروبار بچانے کے لئے پریشان ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں