میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

افغان شہریوں کوغیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کا اجراکرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کرلیا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ملزم کو گرفتار کیا۔نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں تعینات تھا۔ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔نجیب اللہ نے مبینہ طور پرافغان شہریوں کو 250000روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں