میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع شرقی کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہوئی، جس میں اے جی سندھ نے سکیورٹی وجوہات بتائیں، دوران سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی استفسار کیا کہ، کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے۔ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔ جس کے باعث بڑا جلسہ کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مزید چار ہفتوں تک کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پی ٹی آئی کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں مل سکی۔ سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت 6 مئی تک ملتوی ہوگئی۔تحریک انصاف نے عدالت میں مقف اپنایا کہ 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا۔ جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اے جی سندھ سے سوال کیا کہ، آپ نے جلسے کی اجازت دی۔اے جی سندھ نے جواب دیا کہ دہشت گردی کے خطرات ہیں، ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ بھی آئی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا، کی کیا یہ 9مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے، رپورٹ دیکھ کر مزہ نہیں آیا۔عدالت نے کہا کہ آپ نے جلسے کی اجازت نہیں دینی، یہ ہی ان کا بھی گمان ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کب تک یہ معاملات بہتر ہوں گے، جلسے کی اجازت دیں گے؟ ابھی حال ہی میں شہر میں کوئی جلسہ ہوا ہے؟پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 2روزپہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنیکی اجازت نہیں دی۔عدالت نے کہا کہ انہیں بھی بغیراجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں