میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں جمہوری حکومت نہیں بادشاہت قائم ہے، آفاق احمد

سندھ میں جمہوری حکومت نہیں بادشاہت قائم ہے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

آفاق احمد نے سندھ سے جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہلے ہی غیر مقامی اور نااہل پولیس کے ہاتھوں تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، اب سندھ سے مزید جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کا مقصد کراچی کے شہریوں کی جان ومال کو غیر محفوظ بناکر انارکی پھیلانا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پہلے بھی عارضی تعیناتی کے نام پر ہزاروں پولیس اہلکاردادواور لاڑکانہ میںبھرتی کئے گئے پھر کراچی تعینات کردیا گیا اور اب انہیں مستقل کردیا گیاہے، اسطرح نہ صرف کراچی میں پولیس میں بھرتی کی گنجائش پر ڈاکہ ڈالا گیا بلکہ اس ڈاکے کے زریعے کراچی آنے والوں نے ڈکیتوں کا منظم نظام قائم کرڈالا۔ آفاق احمد نے کہا کہ شکار پور سے پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلے اور تعیناتی کا حالیہ فیصلہ بھی غیر قانونی ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ میں حکمرانوںکے متعصابہ اور من مانے فیصلوں سے لگتا ہے سندھ میں جمہوری حکومت نہیں بادشاہت قائم ہے،اگر سندھ حکمرانوں نے اپنے روئیے تبدیل نہ کئے اور سندھ کے شہری عوام کے حقوق پر اس ہی طرح ڈاکے ڈالے جاتے رہے تو سندھ کے شہری عوام اپنے مستقبل کو سندھ سے جوڑے رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں