میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے، چیئر مین نیب

کرپشن کا خاتمہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے، چیئر مین نیب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیب نے قومی خزانے میں 10 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی بچت کے علاوہ 2.3 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق چیئر مین نیب نیب ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ’’عالمی انسداد بدعنوانی کے دن‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع تھا ’’دستاویزی معیشت انسداد بد عنوانی کے لیے ضروری‘‘۔ممتاز ماہر معاشیات اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (NIPS) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کے پاکستان کے لیے نمائندے جرمی میلسم نے مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کے کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ معیشت کو ڈاکومنٹیشن یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں