میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس انچارج کو وائس چانسلر کے اختیارات تقویض

اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس انچارج کو وائس چانسلر کے اختیارات تقویض

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) وفاقی اردو یونیورسٹی میں انچارج رئیس کلیہ فنون و انچارج عبدالحق کیمپس ڈاکٹر شاہد اقبال کو اضافی ذمہ داریاں دیدی گئی ہیں، دوران وائس چانسلر کی عدم موجودگی انتظامی، تعلیمی، مالیاتی وسائل سمیت دیگر معاملات سنبھالنے کے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی جانب سے انچارج رئیس کلیہ فنون و انچارج کیمپس برائے عبدالحق ڈاکٹر شاہد اقبال کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں، قائم مقام رجسٹرار کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر شاہد اقبال کودیے گئے اختیارات میں اساتذہ، افسران اور دیگر ملازمین کوامتحانات و انتظامی امور کے سلسلے میں ضروری فرائض کا تعین کرنا اور وائس چانسلر کی جانب سے فراہم کی گئی رقوم کو مقررہ حدوں کے تحت خرچ کرنا شامل ہیں، جبکہ کیمپس کے افسران، اساتذہ اور ملازمین کو سوائے ان کے جن کا تقرر سینیٹ نے کیا ہوان کے معاملات کی سفارش کرنا، شرائط کے تحت جن کی صراحت کی گئی ہو اس آرڈیننس کا تفویض کردہ اہم کوئی اختیارکیمپس کے کسی افسر کو تفویض کرنا، وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں انتظامی، تعلیمی نظم و ضبط قائم کرنا، مالیاتی وسائل کو قوانین کے مطابق استعمال کرنااورتعلیمی سال مکمل ہونے سے قبل مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے اختیارات بھی ڈاکٹر شاہد اقبال کو دیے گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں