میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کیا، وزیراعظم

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے بڑی مشکل سے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ ہے انشا اللہ معاہدہ ہوجائے گا۔ بڑی مشکل سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیونکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا۔ پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ڈیفالٹ ہونیکی دعائیں کررہے تھے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں اربوں ڈالر فراہم کرنے پر دوست ممالک کا شکر گزار ہوں۔ آرمی چیف عاصم منیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب لے کر دئیے۔ سب نے متحد ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا نہ کیا تو تاریخ معاف نہیں کریگی۔وزیراعظم کا سویڈن کے واقعے پر کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں