میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات سندھ اربن فاریسٹ، سیوریج پلانٹ کی 6 کروڑ کی ترقیاتی اسکیمیں ختم

محکمہ ماحولیات سندھ اربن فاریسٹ، سیوریج پلانٹ کی 6 کروڑ کی ترقیاتی اسکیمیں ختم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت سندھ سمندر میں خارج ہونے والے سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے میں ناکام ہوگئی
محکمہ ماحولیات سندھ کی ماحول دشمنی کے باعث سمندری حیات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات سندھ کی ماحول دشمنی سامنے آگئی، اربن فاریسٹ، سیوریج ری سائیکلنگ اور میونسپل سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کی 6 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیمیں ختم کردی،حکومت سندھ سمندر میں خارج ہونے والے سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے میں ناکام ہوگئی، سمندری حیات کو خطرات لاحق ہوگئے۔ جرأت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ نے سال 2021-22 کے دوران کراچی میں صنعتی آلودگی، گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویںاور شدید گرمیوں کو دیکھتے ہوئے اربن فاریسٹ کے قیام کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، اربن فاریسٹ کی اسکیم 10 کروڑ کی لاگت سے شروع کرکے سال 2024 میں مکمل کرنی تھی ، گذشتہ مالی سال میں اربن فاریسٹ کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ،جبکہ کلفٹن میں دعا ریسٹورینٹ کے قریب سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے اربن فاریسٹ کے لئے استعمال کرنے کی سیوریج ری سائیکلنگ پلانٹ کی اسکیم 10 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اسکیم کے لئے مالی سال 2021-22 کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مختص کئے گئے اور اسکیم 2 سال میں مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا، اس کے علاوہ گذشتہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ ماحولیات نے کلفٹن میں فیملی پارک کے قریب سیوریج ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کے لئے 10 کروڑ روپے کی اسکیم شروع کرنے کااعلان کیا ، اسکیم کے لئے گذشتہ برس 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ، جبکہ ڈی ایچ ای فیز 7 میں عائشہ مسجد کے قریب 30 کروڑ روپے کی لاگت میونسپل سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ لگانے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسکیم سال 2024 میں مکمل ہونی تھی اور گذشتہ برس کے دوران 7 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے، حیرت انگیز طور پر محکمہ خزانہ سندھ نے محکمہ ماحولیات سندھ کی 4 اسکیموں اربن فاریسٹ، اربن فاریسٹ کے لئے سیوریج ری سائیکلنگ پلانٹ ، فیملی پارک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور میونسپل سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے کوئی بھی رقم جاری نہیں ،محکمہ ماحولیات سندھ نے رواں مالی سال 2022-23 کے دوران اربن فاریسٹ سمیت 4 اسکیمیں ختم کردی ہیں، رواں مالی سال کے بجٹ دستاویز میں اسکیمیں شامل نہیں،سمندر میں سیوریج کا پانی خارج کیا جارہا ہے ، محکمہ ماحولیات گندے پانی کوٹریٹ کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران سماجی تنظیم کے ایک عہدیدار نے سیپا کمپلیکس پہنچ کر 5 کروڑ روپے کا چیک وصول کیا،یہ رقم محکمہ ماحولیات کی گرانٹ کے طور پر جاری کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں