میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اناج مافیا نے محکمہ فوڈ افسران کے گٹھ جوڑ سے باردانہ ہڑپ لیا

اناج مافیا نے محکمہ فوڈ افسران کے گٹھ جوڑ سے باردانہ ہڑپ لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) سندھ میں باردانے کی بندر بانٹ، کاشتکار گندم بیچنے سے محروم ہوگئے، سندھ کے مختلف اضلاع میں اناج کی بیوپاریوں نے افسران سے ملی بھگت کرکے بوریان خرید لیں، کروڑوں روپے کا ٹیکا لگانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں گندم کے باردانے کی بندر بانٹ کے باعث کاشتکار گندم بیچنے سے محروم ہوگئے ہیں، ملنی والی معلومات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز کو سیاسی بنیاد پر باردانے کی تقسیم کی لسٹیں فراہم کی گئی تھیں جن کے تحت بارادانا تقسیم کیا گیا اور لاکھوں کاشتکار تاحال باردانے سے محروم ہیں، ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع کی افسران نے باردانے کے نام پر کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا دیا اور فی بوری 300 روپے سے پانچ سئو روپے میں فروخت کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کے افسران نے بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتے ہوئے لاکھوں بوریان بیوپاریوں کو دے کر کروڑوں روپے اینٹھ لئے ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں باردانے کی قلت کی شکایات کے باجود سندھ حکومت کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں