میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا ا سکولز،کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت کا ا سکولز،کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لے لیا، سکولز 30 اگست سے نہیں کھلیں گے۔سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد سندھ حکومت نے اور حکمنامہ جاری کر دیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے ا سکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سکولز تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ا سکولز 30 اگست سے نہیں کھلیں گے، ا سکولز کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،نوٹی فکیشن کے مطابق کالجز میں بورڈز کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت امتحانات ہوں گے، کالجز کی بندش کے دوران کالج پرنسپل کو کالج کی صفائی ستھرائی کے لئے ضروری عملے کو طلب کرنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں عالمی وبا کی چوتھی لہر بالخصوص ڈیلٹا قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر 26 جولائی سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعدازاں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سندھ میں یکم اگست سے 8 اگست تک سخت لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا تھا تاہم اس میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اپنے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ سکولوں کو کھولنے کے لیے 20 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور 7 یا 8 محرم کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلایا جائے گا۔ بعد ازاں 17 اگست کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے 23 اگست سے صوبے میں اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں