میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خواجہ آصف کیخلاف ہتک عزت کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

خواجہ آصف کیخلاف ہتک عزت کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم کے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں اپنے بیان حلفی میں کہا کہ فلاحی منصوبے پر جھوٹے الزامات لگا کرسیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے،عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پرمثالی فیصلہ دے گی۔خیال رہے کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے عمران خان پر شوکت خانم اسپتال کے فنڈز میں غیر شفافیت کا الزام لگایا تھا جس پر عمران خان نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔وزیراعظم نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ 1991 سے 2009 تک وہ شوکت خانم کے سب سے بڑے انفرادی ڈونر رہے، شوکت خانم ٹرسٹ کی سرمایہ کاری اسکیمیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی ایکسپرٹ کمیٹی کرتی تھی، کمیٹی میں ان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ جن سرمایہ کاری اسکیموں کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے وہ بغیر کسی نقصان کے شوکت خانم ٹرسٹ نے واپس وصول کیں، شوکت خانم ٹرسٹ پر لوگوں کا اعتماد قائم ہے، ایسے فلاحی منصوبے کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر سیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے، عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پر مثالی فیصلہ دے کر آئندہ کیلئے اس روایت کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ای کورٹ سے عدالتی کارروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے، اس طرح معزز عدالت کے قیمتی وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے اور کیس بھی بروقت نمٹائے جاسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں