میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 245ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن نے فوج تعینات کی درخواست کردی

این اے 245ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن نے فوج تعینات کی درخواست کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ،معید انورایم کیوایم ، محمود مولوی پی ٹی آئی کے امیدوار، فاروق ستار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے
پیپلزپارٹی ،پی ایس پی ،ٹی ایل پی ،مہاجرقومی موومنٹ سمیت 19امیدوارمیدان میں ہیں،کئی پولنگ اسٹیشن حساس قراردے دیئے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا، 19 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر 27 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کو وقت ختم ہوگیا جس کے بعد انتخابی میدان میں 19 امیدواروں مدمقابل رہ گئے ہیں۔این اے 245 پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے معید انور امیدوار ہوںگے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی ہیں، ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آزاد حیثیت میں اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حفیظ الدین جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دانش خان امیدوار ہیں۔مذکورہ حلقے سے مہاجر قومی موومنٹ بھی میدان میں ہے اور اس کی جانب سے شاہد فراز الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امین اللہ بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ این اے 245 پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے اچانک انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر 27 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔ این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں مسلح تصادم کے بعد مذکورہ نشست کے ضمنی الیکشن میں بھی کئی پولنگ اسٹیشن حساس قراردیے جاچکے ہیں امن وامان کے قیام کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی الیکشن کے لیے آرمی چیف سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں