میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ کامران ٹیسوری تبدیلی کی باز گشت، پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم

گورنر سندھ کامران ٹیسوری تبدیلی کی باز گشت، پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی حمایت کے باعث گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا ایک دھڑا بھی کامران ٹیسوری کو اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتا۔پی پی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کا ایک دھڑا کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تبدیلی کا حامی ہے۔ سندھ ھکومت کے گورنر سے ورکنگ ریلیشن بظاہر اچھے ہیں مگر اندرون خانہ یہ آئیڈیل ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے، اسی لیے پی پی گورنر سندھ کی تبدیلی چاہتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صرف پی پی ہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم پاکستان کا ایک دھڑا بھی گورنر سندھ کے عہدے پر کامران ٹیسوری کو نہیں دیکھنا چاہتا۔تاہم ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ انہیں وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت حاصل ہے۔حکومتی معاہدے کے تحت گورنر سندھ کا تقرر ن لیگ کی صوابدید ہے اور کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے بارے میں اب تک اس کی جانب سے کوئی سگنل نہیں دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں