میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی ،نواز لیگ کی بڑھتی قربتیں حکومت کیلئے خطرہ بن گئیں

پیپلز پارٹی ،نواز لیگ کی بڑھتی قربتیں حکومت کیلئے خطرہ بن گئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی بڑھتی قربتیں وفاقی حکومت کے لیے خطرہ بن گئیں دونوں جماعتیں سندھ اور پنجاب میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے متحرک ہو گئیں گرینڈ اپو زیشن الائنس کی تیاریوں کا بھی آغاز ہو گیا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی دونوں جماعتوں کے اتحاد پر متفق ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے کراچی آ مد پر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی گئی ہے جس میں دو نوں جماعتوں کے مابین اہم معاملات طے پا گئے ہیں اس ضمن میں دونوں جماعتوں کی جانب سے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اتحادکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مہم جوئی کی حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی جس کے تحت سندھ میں بلاول بھٹو اور پنجاب میں شہباز شریف صوبے کی اسٹیک ہولڈر سیاسی جماعتوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں جماعتوں کے بلدیاتی انتخابات ساتھ لڑنے سے متعلق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بھی آ گاہ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز سابق صدر آ صف زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے جس پر ان کی جانب نیم رضا مندی کا اظہار کر دیا گیا ہے دونوں جماعتیں حالیہ دنوں گرینڈ اپو زیشن الائنس کے لیے بھی متحرک دکھا ئی دیتی ہیں جس کے آ ئندہ چند روز میں ایک مرتبہ پھر آ ل پارٹی کانفرنس متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں