میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کا پروگرام بنا لیا

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کا پروگرام بنا لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کا پروگرام بنا لیا ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میری بچپن سے ہی بلندی پر پرواز کرنے کی خواہش تھی جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے میں نے چھوٹا طیارہ اڑانے کی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے ۔

میری اولین ترجیح چاند پر جانے کی ہے مگر ابھی یہ خواب تھوڑا سا دور ہے تاہم میں نے دنیا کے خطرناک پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ سال میں اپنے اس خواب کی تکمیل کر لوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ لڑکیاں کچھ نہیں کر سکیں ان کے سامنے میری بڑی مثال موجود ہے کہ میں نے سانپ پالنے ،کراٹے کی تربیت ،اسلحہ کا استعمال ،موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ مائیکرو سافٹ ویئر انجینئرنگ اور اپنا بیوٹی سیلون بھی بنا رکھا ہے اور اتنی کم عمری میں یہ کامیابیاں میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کے ساتھ والدین اور شوہر کی سب سے بڑی سپورٹ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں