میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا، شوکت یوسفزئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

اداروں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے، ہمیں سیاسی عمل سے دور نہیں ہونا چاہیے

پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے، گفتگو

 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کبھی کبھی بہت سلجھی ہوئی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے، الزامات پر تو ہماری حکومت ہی ختم کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ایجنڈا بھی ساتھ لائے ہیں، یہ کس کھاتے میں سڑکوں کا افتتاح کر رہے ہیں؟ نہیں سمجھتا کہ گورنر راج زیادہ مدت تک چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سیاسی اسپیس کہیں نہیں چھوڑا گیا، ہم سب کے خلاف تھری ایم او سمیت دیگر کیس ہیں، کل ہائی کورٹ کو بھی ہمارے کیسز سننے سے روک دیا گیا ہے، یہ افسوس ناک ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاقات ہونا اچھی بات ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے متعلق مشاورت ہو جاتی ہے، پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر لیڈرز جیلوں میں ہیں، جو رہ گئے ہیں ان کے خلاف بھی کیسز ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمن کو کنٹینر پر آنے کی دعوت دی تھی، لگ یہی رہا ہے کہ حکومت اور جے یو آئی ف میں تھوڑی دیر کے لیے تلخیاں ہوں گی، پھر دھول بیٹھ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے، ہمیں سیاسی عمل سے دور نہیں ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں