ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن، پتلے جلائے گئے
شیئر کریں
انقلاب اسکوائر میں مظاہرین نے ٹرمپ، نیتن یاہو اور امریکی حکام کی تصاویر والے دیوہیکل پوسٹرکوآگ لگا دی
تہران کے انقلاب اسکوائر میں مظاہرین نے ٹرمپ، نیتن یاہو اور امریکی حکام کی تصاویر والا دیوہیکل پوسٹر نذر آتش کردیا۔ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں صدر ٹرمپ کی جماعت کی شکست اور اس سے چند روز قبل اسرائیل میں نیتن یاہو کی سادہ اکثریت حاصل نہ کرپانے کی خوشی میں ایران میں جشن منایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے عالمی شہرت یافتہ انقلاب اسکوائر میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
اس موقع پر ایرانیوں نے امریکا اور اسرائیل میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جماعتوں کو شکست فاش پر خوشیاں منائیں اور دونوں رہنماؤں کا پتلا جلا کر شہید علی خامنہ ای کا بدلہ لینے کا عزم کیا۔
اس دوران ایک پوسٹر ایسے بڑے پوسٹر کو بھی نذر آتش کیا گیا جس میں صدر ٹرمپ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، مشرق وسطی کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور نیتن یاہو کی تصاویر تھیں۔


