میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ کپ: پاکستان کی ناکام بالنگ، آسٹریلیا کے بلے بازوں کا لاٹھی چارج

ورلڈ کپ: پاکستان کی ناکام بالنگ، آسٹریلیا کے بلے بازوں کا لاٹھی چارج

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی ناکام بولنگ نے آسٹریلوی بلے بازوں کو بالکل جری کر دیا۔ خراب بالنگ کے باعث آسٹریلیا کے بلے بازوں نے کسی کی نہ چلنے دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔ میچ کی پہلی گیند پر پاکستان ٹیم نے اپنا ری ویو ضائع کیا جبکہ اسامہ میر نے 4.3 اوورز میں 10 رنز پر ڈویوڈ وارنر کا کیچ چھوڑ دیا۔ بعدازاں دونوں اوپنرز نے پارٹنرشپ قائم کی اور سنچریاں بھی اسکور کیں۔ ڈیوڈ وارنر نے 85 گیندوں پر 6 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جبکہ مچل مارش نے 6 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ پاکستان کے لیے پہلی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے 33.5 اوورز میں 259 رنز پر حاصل کی۔ مچل مارش 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکس ویل بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن بھی کیے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے، اس پچ پر جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا کے خلاف بیٹرز کو اچھی کارکردگی دینی ہو گی۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا بھی ٹھیک ہے لیکن ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، سری لنکا کے خلاف پلیئرز کی اچھی کارکردگی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔پاکستان ٹیم
آج کے میچ کے لیے نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں، پاکستان نے 2 میچز جبکہ آسٹریلیا نے 1 میچ جیتا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان ٹیم چوتھے اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں