میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائی کورٹ کا انٹرنیٹ سروس،سوشل میڈیا پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

لاہور ہائی کورٹ کا انٹرنیٹ سروس،سوشل میڈیا پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو 22 مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف ایڈووکیٹ محمد اعجاز خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، انٹرنیٹ سروس معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کے منافی ہے، ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کو بند کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس بحال کرنے کا حکم دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں