میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس کی دفعات سے عمران خان کو سزائے موت ہوسکتی ہے،علیمہ خان

سائفر کیس کی دفعات سے عمران خان کو سزائے موت ہوسکتی ہے،علیمہ خان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جن سے ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سائفر کیس کا اسٹے آرڈر ہوگیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کیا جرم کیا کہ ایسی دفعات لگائی گئیں، رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لو پر کیس کریں گے۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں جیل میں اچھی روٹین بنی ہوئی، وہ بالکل اچھی صحت میں ہیں، اور ان کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کے حکم میں توسیع کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی، اٹارنی جنرل منصور اعوان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت پیش ہوئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور لیگل ٹیم کے ارکان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں