اردوآن قبل از وقت صدارتی انتخابات کے تحت نئی مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے، ترک میڈیا
شیئر کریں
ان انتخابات کا اپریل 2028 میں منعقد ہونے کا امکان ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، ترک حکومت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن کے ایک مشیرِ خاص نے انکشاف کیا ہے کہ ترک صدر قبل از وقت انتخابات میں صدارت کی نئی مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔ ان انتخابات کا اپریل 2028 میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
ترک ٹی وی کے مطابق اگر 360 ارکان پارلیمنٹ نے نئے انتخابات کی کال کے فیصلے کی تائید کی تو یہ انتخابات اس سال (2028) کے مئی میں اپنے آئینی وقت کے بجائے 16 اپریل 2028 کو ہوں گے۔ترک قانون کے مطابق انتخابات اسی سال مئی میں منعقد ہونے ہیں۔
تاہم آئین پارلیمنٹ کو قبل از وقت انتخابات کی کال دینے کی اجازت دیتا ہے اگر 600 میں سے 360 ارکانِ پارلیمنٹ اس اقدام کی تائید کر دیں، جو اردوان کے لیے نئی مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور اس کی قوم پرست حلیف قوم پرست مومنٹ پارٹی پارلیمنٹ میں 326 نشستیں رکھتی ہیں۔ حکومت نے بارہا اس بات کی تصدیق کی کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
اردوان 2003 میں بطور وزیراعظم اقتدار میں آئے، اور حکومت کے تین دور مکمل کرنے کے بعد 2014 میں صدر منتخب ہوئے۔ ترکیہ کے صدارتی نظام میں منتقلی کے بعد، وہ 2018 اور پھر دوبارہ 2023 میں منتخب ہوئے۔


