یورپ میں سائبر حملے، آئرلینڈ اور بیلجیم کے 28 سپر اسٹورز کے کولنگ سسٹم ناکارہ
جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور بیلجیم کے 15 اسٹورز کے کولنگ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد وہاں خوراک کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں بعض فریزرز کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔ اس صورت حال پر یورپی حکام نے خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔


