میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوگل میسجز میں بڑا اپڈیٹ، نیا لانگ پریس مینو متعارف

گوگل میسجز میں بڑا اپڈیٹ، نیا لانگ پریس مینو متعارف

جرات ڈیسک
اتوار, ۴ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پیغام کو دیر تک دبانے پر ریپلائی، فارورڈ، کاپی، اسٹار، ڈیلیٹ اور دیگر آپشنز ایک ہی مینو میں دستیاب، مخصوص متن کاپی کرنے کی سہولت بھی شامل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے گوگل میسجزمیں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد پیغامات میں دستیاب مختلف آپشنز تک رسائی کو مزید آسان اور تیز بنانا ہے۔

نئی اپڈیٹ کے تحت صارف جب کسی پیغام کو دیر تک دبائے گا تو ریپلائی، فارورڈ، کاپی، اسٹار، ڈیلیٹ، سلیکٹ مور اور انفو سمیت اہم آپشنز ایک ہی مینو میں ظاہر ہوں گے۔

تصاویر کے لیے ری مکس اور سیو جیسے آپشنز بھی شامل کیے گئے ہیں۔نیا مینو لائٹ اور ڈارک موڈ کے ساتھ ساتھ لینڈ اسکیپ اسکرین میں بھی بہتر انداز میں کام کرے گا، جس سے مختلف حالات میں صارفین کے لیے پیغامات کا انتظام مزید آسان ہوجائے گا۔

اپڈیٹ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اب صارف کو پورا پیغام کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ پیغام کے کسی مخصوص حصے کو منتخب کرکے کاپی کرسکے گا۔

منتخب متن کے لیے الگ مینو ظاہر ہوگا، جس میں کاپی، ترجمہ اور سلیکٹ آل جیسے آپشنز دستیاب ہوں گے۔ گوگل نے پیغام منتخب کرنے کے تجربے میں بھی بہتری کی ہے۔

تازہ ترین پیغام کو منتخب کرنے پر ہلکی اینیمیشن اور وائبریشن ہوگی، جبکہ منتخب پیغام اسکرین کے وسط میں نمایاں ہوجائے گا، جس سے صارف کو منتخب پیغام کی شناخت میں آسانی ہوگی۔

اگر کسی صارف کے فون پر نئے فیچرز فوری طور پر نظر نہ آئیں تو گوگل میسجز کو فورس اسٹاپ کرکے دوبارہ کھولنے سے اپڈیٹ فعال ہونے کا امکان ہے۔

نئے لانگ پریس مینو کے ذریعے گوگل نے پیغامات میں عام طور پر استعمال ہونے والے فیچرز کو ایک ہی جگہ پر لاکر صارفین کے لیے میسجز کے استعمال کو مزید سہل بنانے کی کوشش کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں