عالمی منڈی میں ڈالر کمزور، ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے
عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے حوالے سے سفارتی پیش رفت کی امیدوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں کا رخ بدل دیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے۔


