میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں مسٹر ویٹو بن جاؤں گا، ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو خبردار کر دیا

میں مسٹر ویٹو بن جاؤں گا، ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو خبردار کر دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر ویٹو بن جاوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھال لیا تو میں مسٹر ویٹو بن جاں گا، میں انہیں معاملات خراب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔انہوں نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ کچھ عرصے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پانے کے لیے مذاکرات بھی ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کے بل مسلسل ویٹو کیے جاتے رہے تو 1 یا 2 ماہ بعد میں خود معاہدے کے لیے آگے آ سکتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں