این سی سی آئی اے کراچی میں انتظامی تبدیلی، ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز عہدے سے سبکدوش
شیئر کریں
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔وفاقی وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پولیس سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو این سی سی آئی اے کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (گریڈ 19) کی آسامی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر یہ ذمہ داریاں تین ماہ تک یا کسی مستقل افسر کی باضابطہ تعیناتی تک انجام دیں گے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔


