میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بوم بوم کا خطاب سابق بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا،شاہد آفریدی کا انکشاف

بوم بوم کا خطاب سابق بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا،شاہد آفریدی کا انکشاف

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ”بوم بوم”کا خطاب سابق بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا۔ وہ ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کر رہے تھے۔ شاہد آفریدی سے جب ان کے مشہور زمانہ بوم بوم کے خطاب سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں بوم بوم کا خطاب بھارتی کوچ روی شاستری نے دیا تھا۔ سابق کپتان کے مطابق ایک میچ میں جب انہوں نے 43 گیندوں میں سنچری اسکور کی تھی تو روی شاستری نے انہیں بوم بوم کا خطاب دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں سیاست کیلئے اپنی فاؤنڈیشن پر کام کررہا ہوں، میں نے کہا کہ اگر یہ سیاست ہے تو خدا کی قسم اس سے خوبصورت سیاست کوئی نہیں ہے، سیاست نام ہی عوام کی خدمت کا ہے۔ سابق کپتان نے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں کہا کہ میں نے دنیا کے کئی ممالک کا سفر کیا ہے لیکن پاکستان جیسا ملک کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہم آئے روز سیاست اور مذہب کے نام پر ملک کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں، ہمیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کارکردگی کو دیکھنا چاہیے، اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں