میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ ن عام انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن عام انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی، احسن اقبال

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ لاہور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قائد ن لیگ نواز شریف کو 2017ء میں سازش کے ذریعے اقتدار سے نکالا گیا، اس کے بعد 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی لیکن اب مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گی، الیکشن وقت پر ہی ہونے چاہئیں تاکہ ملک میں معاشی استحکام آئے۔نارووال میں ورکرزز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا میدان جب سجے گا تو ہم پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے، یہ پاکستان کی ریاست سے بڑا بت بننے کی کوشش کرتے ہیں تو قوم ایسے بتوں کو پاش پاش کر کے رکھ دیتی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہم سے بڑا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں