میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹریفک پولیس کی ایک اور مہم، چالان کے بجائے موٹرسائیکل ضبط کرنے کا فیصلہ

ٹریفک پولیس کی ایک اور مہم، چالان کے بجائے موٹرسائیکل ضبط کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں موٹرسائیکلوں پر آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ نہ ہونے کی صورت میں 22 جنوری کے بعد چالان نہیں ہوگا بلکہ موٹرسائیکل ہی ضبط کرلی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کو خبردار کردیا کراچی میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سوار شہریوں کے لئے ٹریفک پولیس نے ایک اور مہم کا اعلان کرڈالا۔ وہ موٹر سائیکلز جن کے آگے اور پیچھے نمبر پلیٹ نہیں انہیں آئندہ آٹھ دنوں تک 520 روپے کے چالان کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے بعد ۔22 جنوری سے نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ٹریفک پولیس موٹرسائیکل ضبط کرلے گی۔ اور نمبر پلیٹ لاکر لگانے تک موٹرسائیکل واپس نہیں کی جائے گی۔شہریوں کی جانب سے اس مہم کے حوالے سے ملاجلا ردعمل آیا ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے اس سے قبل کئی بار ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم چلائی گئی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں چالان بھی کئے گئے۔ ان مہم کے باوجود آج بھی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ شہری سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں