میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسازش کا علم تھا تو پہلے واویلا کرنا چاہئے تھا،شہباز شریف

اسازش کا علم تھا تو پہلے واویلا کرنا چاہئے تھا،شہباز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو غیر ملکی مبینہ سازش کا علم آج ہوا، اگر یہ بات تھی تو آپ کو بہت پہلے واویلا کرنا چاہیے تھا، عمران خان دھمکی آمیز خط ملنے پر تین ہفتے خاموش کیوں رہے اور فوری شور کیوں نہیں کیا؟ خدا کا خوف کریں آپ کسے بے وقوف بنارہے ہیں،قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ایک لفظ نہیں،جس طرح سے معاشرے میں گالی گلوچ اور دشنام طرازی کا کلچر عمران نیازی نے متعارف کرایا وہ افسوسناک ہے،اپوزیشن کے خلاف کیسز بنائے گئے مگر ایک دھیلا بھی نہیں ملاہے، عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر امریکا نے سازش کی تو آپ نے او آئی سی کانفرنس میں امریکا کو کیوں دعوت دی، کیا آپ اتنے معصوم ہیں کہ معصومیت سے امریکا کا نام لے گئے، یہ آپ کا اخری، اور بھونڈا مزاق اور ناٹک ہے، یہ ڈرامہ بازی کس کو دکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کیا اس کے اعلامیے میں کسی سازش کا ذکر ہے؟، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ایک لفظ نہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے ٹرمپ سے ملاقات میں امریکا سے اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان نے دورے سے واپسی پر کہا کہ وہ دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل عمران خان بھارت کی بہت تعریفیں کر رہے ہیں، ڈھیٹ اور ضدی آدمی کا کوئی علاج نہیں جو کہے کہ میں نہ مانو۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ڈرون حملے انہوں نے رکوائے، عمران خان نے ڈرون حملوں پر اس وقت کی حکومت کی جانب سے مذمت نہ کرنے کا بیان دے کر تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی، ان کا یہ بیان تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈرون حملوں کی مذمت کی، نواز شریف نے ڈرون حملوں کے معاملے پر اپنا پورا مقدمہ لڑا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کا بیڑہ غرق کردیا، عمران نیازی نے پاکستان کے پوری دنیا کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے، عمران خان نے پاکستان کے کاروباراور تعلقات کوخراب کردیا اور اب وہ کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مفروضوں پر کم بات کرتا ہوں، میں ٹھوس دلائل اور شواہد پر بات کرتا ہوں، امن ہو یا جنگ چین ہمیشہ ہمارا دوست ثابت ہوا،کیا جاتا ہے کہ دانا دشمن، بیوقوف د وست سے بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، سی پیک سے متلعق بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، چین اور سی پیک کیخلاف پرویز خٹک،اسد عمر اورعمران خان نے دشنام طرازی کی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اتوار کو ایوان میں ان کی سیاست کا خاتمہ ہوگا، وہ اچھی طرح جانتے ہیں ان کو ایوان میں شکست فاش ہوگی، ان کی کیفیت اس وقت ڈوبتے کو تنکے کا سہارا جیسی ہے، ایسے ہی کسی سہارے کی تلاش میں وہ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں