میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ تحفظ ماحولیات، سیپا حیدرآباد ریجن کی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی

ادارہ تحفظ ماحولیات، سیپا حیدرآباد ریجن کی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سیپا حیدرآباد ریجن کی سائٹ ایریا حیدرآباد میں بڑی کارروائی، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 10 سے زائد ویئر ہاؤسز اور فیڈ فیکٹری کو بند کرنے کی نوٹس جاری، پلاسٹک ری سائیکل کرنے والے 6 سے زائد کارخانے بند کروا دیے گئے، کارروائی انچارج حیدرآباد ریجن عمران علی عباسی کی سربراہی میں کی گئی، تفصیلات کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا)حیدرآباد ریجن کے انچارج عمران علی عباسی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) علی نواز بھنبھرو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جبار جوکھیو نے ماحولیاتی انسپکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ حیدرآباد سائیٹ ایریا نارا جیل کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں ملوث 10 سے ویئر ہاؤسز اور فیڈ فیکڑیز کو بند کرانے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں، جبکہ پلاسٹک ری سائیکل کرنے کے6 سے زائد کارخانے بند کروا دیے،اس موقع پر رینجنل انچارج سیپا حیدرآباد عمران علی عباسی نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی ماحولیاتی قانون 2014 کے سیکشن 21 کے تحت کی گئی ہے۔ ان تمام فیکڑیوں اور کارخانوں کو متعدد بار تنبیہ اور نوٹس جاری کیے گئے، لیکن مسلسل ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر اور ماحولیاتی قانون 2014 کی خلاف ورزی پر آج یہ 6 سے زائد پلاسٹک ری سائیکل کرنے کی فیکٹریز اور کارخانے بند کرائے ہیں، جبکہ 10 سے زائد ویئر ہاؤسسز اور فیڈ فیکڑیز کو سیپا ایکٹ 2014 کی خلاف وزی پر بند کرنے کے نوٹسسز جاری کیے ہیں، ریجنل انچارج حیدرآباد ( سیپا) عمران علی عباسی نے مزید بتایا کہ اگر فیکٹریاں اور کارخانے ماحولیات کے قانون 2014 پر عمل دارآمد نہیں کریں گے تو ان تمام کارخانوں کے خلاف محکمہ ماحولیات کے ٹربیونل میں کیس بھی کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں