میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کے ٹی سسٹم نافذ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کے ٹی سسٹم نافذ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کے ٹی سسٹم نافذ، معطل سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم سسٹم
چلانے لگا، عاصم ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف کا بھائی ہے، ٹھیکہ کاشف کے پاس ہے، ذرائع، عرس ڈاوچ اور عدنان شاہ بخاری عاصم کے تمام معاملات کی ڈیل کرانے لگے، نائب قاصد ظہیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی اور عمیر مہیسر بھی نئے سسٹم کا حصہ بن گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ٹی سسٹم نافذ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کا ٹھیکہ ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف کے حوالے کیا گیا جس نے اپنے بھائی عاصم کو سسٹم کا سرغنہ مقرر کردیا ہے، عاصم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بطور سینئر بلڈنگ انسپکٹر تعینات ہے اور کافی عرصے سے معطل ہے، معطلی کے باوجود عاصم حیدرآباد ریجن آفس آ کر تمام معاملات دیکھتا اور نقشوں کی منظوری و منسوخی کے احکامات جاری کرتا ہے، ذرائع کے مطابق عاصم اس وقت ڈی فیکٹو ریجنل ڈائریکٹر ہے، جبکہ رینجل ڈائریکٹر عبدالرحمان بھٹی صرف نام کے رینجل ڈائریکٹر ہیں، حیرت انگیز طور رینجل ڈائریکٹر تمام معاملات عاصم کے حوالے کر کے آفس سے ہی غائب ہیں، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس عاصم کے تمام معاملات دیکھتے ہیں اور ڈیل فائنل کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق رینجل ڈائریکٹر کا اسٹاف افسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر مہیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف ارشد قریشی اور نائب قاصد ظہیر بھی سسٹم کا حصہ ہیں اور مذکورہ افراد و سسٹم کا سرغنہ سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم ہے، ذرائع کے مطابق ماہانہ کروڑوں روپے کی بھتہ وصولی عاصم کی سرپرستی میں کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں