میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 249،دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے، فواد چودھری

این اے 249،دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اصلاحات کیلئے تیار نہیں تو روئیں بھی نہیں ، پیپلزپارٹی امیدوارکی جیت پرسب پارٹیوں نے تنقید کی،ہر الیکشن میں ہارنے والی پارٹی جیتنے والے پر تنقید کرتی ہے، ری الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا، این اے 249 میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا،مجموعی طور پر 21 فیصد رجسٹرڈ ووٹ ڈالے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جیتنے والا امیدوار 5 فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کر کے ایم این اے بن گیا، اس قسم کا الیکشن جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو بار بار اس معاملہ پر اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں، ہم اس مسئلہ پر سیاسی جماعتوں کو بات چیت کی دعوت دے چکے ہیں، اگر اپوزیشن اصلاحات کے لئے تیار نہیں تو روئے بھی نہ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں