میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ رخ خان نے بااثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا

شاہ رخ خان نے بااثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکی جریدے ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ا?نے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔ٹائم میگزین کے مطابق شاہ رخ خان نے سروے میں ڈالے گئے 12 لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہ رخ خان اب تک 100 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اور انہیں سینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں