میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد کی پنجاب میں کارروائی

ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد کی پنجاب میں کارروائی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد کی پنجاب میں کارروائی، خود کو بینک افسر ظاہر کرکے کال کرنے والا ملزم گرفتار، یاسر ندیم کو پاک پتن سے گرفتار کیا گیا، جعلی نمبر سے کال کر کے رقم منتقل کی گئی، ایف آئی اے، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد کی ٹیم نے ایس ایچ او طارق عزیز کی سربراہی میں پنجاب کے شہر پاک پتن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر ندیم کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق ملزم یاسر ندیم نے جعلی بینک ہیلپ لائن نمبر سے کال کرکے خود کو بینک افسر ظاہر کرکے اکائونٹ تفصیلات لیں اور مختلف طریقوں سے اے ٹی ایم مشینوں سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکالی۔ ایف آئی اے کے مطابق کیس داخل کرکے ملزم کو پاک پتن سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم ایسی کئی وارداتیں پہلے بھی کر چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں