میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں دعا ویلی نامی ہائوسنگ اسکیم میں کروڑوں کافراڈ

حیدرآباد میں دعا ویلی نامی ہائوسنگ اسکیم میں کروڑوں کافراڈ

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں دعا ویلی نامی ہائوسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف، دو سال قبل قاسم آباد میں وادہو واھ گیٹ کے سامنے دعا ویلی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی، ڈبل فائلیں بنا کر لوگوں کے کروڑوں روپے ڈکار لئے گئے، الاٹیز فائلیں لیکر دربدر، اسکیم کا ایک پارٹنر ملک سے فرار، دوسرے پارٹنر کا لوگوں کو جھانسہ، تفصیلات کے مطابق حیدرا?باد میں دعا ویلی نامی ہائوسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق دو سال قبل وادہو واہ گیٹ کے سامنے مین بائے پاس روڈ پر عمار سٹی کے ساتھ دعا ویلی نامی ہائوسنگ اسکیم شروع کی گئی تھی، اسکیم کے تحت سینکڑوں لوگوں نے 120،150 اور 200 گز پلاٹ بک کروائے تھے جبکہ مذکورہ اسکیم میں مختلف ریئل اسٹیٹ ڈیلرز کو میدان میں اتار لوگوں کو جھانسہ دیکر بکنگ کروائی گئی جبکہ ایک ہی پلاٹس کی دو دو بار فائلیں بنا کرمختلف لوگوں کو بیچی گئیں، ڈبل فائل ہونے کی وجہ لوگوں کو کروڑوں روپے ڈوب گئے اور اسکیم کا حص?دار بیرون ملک فرات ہوگیا جبکہ ایک حص?دار ابھی تک لوگوں کو جھانسہ دینے میں سرگرم عمل ہے، دعا ویلی ہائوسنگ اسکیم کو بغیر این او سی کے شروع کیا گیا تھا اور متعلقہ اداروں نے متعدد بار بکنگ آفیس سیل بھی کی تھی، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کی ذریعے دوبارہ لوگوں کو لوٹنے کیلئے مختلف ایجنٹس مارکیٹ میں اتار دئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں