کراچی، حادثات میں 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگا دی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق جبکہ اس کی 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔ جاں بحق شخص اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگا دی۔ دوسری جانب بلدیہ میں 24 مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 1 شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


