میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دیوارپرلکھا ہواکہ جلد الیکشن نہیں ہوں گے،بلاول بھٹو

دیوارپرلکھا ہواکہ جلد الیکشن نہیں ہوں گے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

وفاقی حکومت معاشی بحران حل کرناچاہتی ہے تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرے
پی ٹی آئی کوآج نہیں تو کل سیاسی رویہ اپنانا ہوگا ورنہ نقصان ہوگا،میڈیا سے گفتگو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی کوآج نہیں تو کل سیاسی رویہ اپنانا ہوگا ورنہ نقصان ہوگا، قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے ۔لاڑکانہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاچھوٹی سی گرفتاری پرقومی اداروں پرحملہ کریں گے توقانون اورآئین کے مطابق ایکشن ہوگا،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقا کے لیے سیاسی حل نکالنا چاہیے، حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانے کے لیے صدر آصف علی زرداری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن جلدی نہیں ہو رہے، نئے انتخابات سے پہلے الیکٹرول ریفارم ضروری ہے، ایسے ریفارم لائیں جس پر سب کو اعتماد ہو۔،صاف وشفاف انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے،ہمیں الیکشن کمیشن پرعوام کے اعتمادپراضافہ کرناہوگا، آراوالیکشن اور سلیکٹڈ الیکشن کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا،دیوارپرلکھا ہواکہ جلد الیکشن نہیں ہوں گے۔ بلاول بھٹو نیکہاکہ عام آدمی سے اس کا معاشی حال پوچھنے پر ملک کی اصل معاشی صورتحال کا اندازہ ہوگا، عام آدمی کا جواب اصل ٹیسٹ ہوتا ہے، اس سے پوچھیں کیا اس کی معاشی ترقی ہو رہی ہے؟ حکومت کی طرف سیمعاشی بہتری کے دعوے ہورہی ہیں،وفاقی حکومت معاشی بحران حل کرناچاہتی ہیتو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرے، تمام مسائل کا حل کسی ایک جماعت کی لمبی اننگزمیں نہیں،کوئی ایک جماعت ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی،سیاسی
جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں