میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں،نہ ہی ن لیگ منتشر ہے ،شہبازشریف

شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں،نہ ہی ن لیگ منتشر ہے ،شہبازشریف

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

عوامی انقلاب ہماری منزل ہے اور ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیںتاکہ عوام کی حکمرانی اور ووٹ کی عزت بحال اور جمہوریت مستقل مضبوط ہوسکے ،سندھ کے عوام محب وطن ہیں انہیں کسی کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں،یو ٹرن لینے اور سیاسی انتقام اور سلیکٹروں کی آشیر واد سے نیا پاکستان نہیں بنتا اس کیلئے نظریہ پاکستان کی روشنی میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں جو مسلم لیگ قیام پاکستان سے لیکر اب تک دیتی آئی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اقدار کیلئے جمہوری روایات کا کبھی سودا نہیں کیا،اگر ایسا ہوتا تو اقدار سے کیوں نکالا جاتاان الفاظ کا اعادہ قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ مسلم لیگی رہنماء بھیج پیر جٹا پنجم پیرو مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا نقشبدی مرشدی کے فرزند وچیئر مین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان اور بحالی حقیقی جمہوری تحریک سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا پنجم کی فون پرعیادت اور خیر یت معلوم کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ مسلم لیگی رہنماء بھیج پیر جٹا پنجم پیرو مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا نقشبدی مرشدی کی سیاسی ،سماجی، اور مذہبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھیج پیر جٹا پنجم پیرو مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا نقشبدی مرشدی تاریخ کا روشن باب ہیں ان کے افکار نوجوان نسل اور مسلم لیگی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں شہباز شریف نے پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا پنجم جو کے عارضہ قلب کے باعث کراچی کے مقامی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں اور شریف خاندان آخری سانس تک عوام کی خدمت نظریہ پاکستان کی روشنی میں کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کامنشور ہی عوامی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے دہشتگردی انتہاء پسندی پاکستانی قوم کا مقدر نہیں بن سکتی پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسیوں کے باعث امریکا سمیت دیگر ملک دشمن ممالک پاکستان پر بلا جواز اور بے بنیاد الزامات لگا کر گرے لسٹ سے نکلنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں امریکا کو پاکستان کی سلامتی استحکام اور سا لمیت مد نظر رکھنا چاہئیے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے کشمیر پالیسی کسی صورت تبدیل نہیں کی اور آج بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں