میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف علوی آئینی اوقات سے نکل گئے، خواجہ آصف

عارف علوی آئینی اوقات سے نکل گئے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں، صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے (الیکشن سے متعلق) فیصلے کریں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمار آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی، ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں ادارے ریوینیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، بڑے بڑے ادرے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں میں نام نہیں لوں گا، حقیقت یہ ہے کہ جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہی انکا کوئی حل سوچنا ہو گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ چار ہزار روپے کرایہ پر مال روڈ پر 14 سو 15 سو کنال کا گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں