میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہرِ تعلیم خالد رضا کو گھات لگا کر قتل کیا گیا، ابتدائی تفتیشی رپورٹ

ماہرِ تعلیم خالد رضا کو گھات لگا کر قتل کیا گیا، ابتدائی تفتیشی رپورٹ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ماہرِ تعلیم خالد رضا کے قتل کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے گھات لگا کر واردات کی ہے، شبہ ہے کہ ملزمان نے ریکی کی ہوئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان تربیت یافتہ تھے، انہوں نے ایک ہی گولی چلائی جو سر پر لگی۔ ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واردات کے لیے نیا اسلحہ استعمال کیا گیا، جائے وقوع سے ملنے والے 30 بور کی گولی کے خول سے پتہ چلتا ہے کہ اسلحہ پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان جس راستے سے آئے تھے اس کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گلستانِ جوہر کراچی میں بلاک 7 انوار القرآن کے قریب گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے معلم اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین جاں بحق ہو گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں