میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں دوکھرب کی اراضی کی جعلی منتقلی کا انکشاف

کراچی میں دوکھرب کی اراضی کی جعلی منتقلی کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں دوکھرب کی سرکاری ونیم سرکاری اراضی کی جعلی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری افسران اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے 3 لاکھ 28 ہزار کنال زمین کا فراڈ انتقال کے ذریعے منتقلی ہوئی۔ دستاویزات کی مطابق نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پرریکارڈ کی چھان بین کی سفارش کی تھی، 41ہزار ایکڑقیمتی اراضی کی کراچی کے مختلف پوش اوردوردراز کے علاقوں میں جعلی منتقلی کی گئی۔سرکاری دستاویزات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ 2 ہزار ارب روپے کی مالیت کی جعلی منتقلی 2012 سے ہورہی تھی، سینئرممبر بورڈ سندھ نے تمام ریکارڈ سندھ نگران کابینہ کے سامنے رکھا تھا۔ہزاروں جعلی انتقال اورزمین کی فراڈ منتقلیاں سامنے آئی ہے، ریونیوریکارڈ تبدیل کرنے والے افسران اورحکام کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی گئی ہے، دستاویزات سے مزید معلوم پڑتا ہے۔نگراں کابینہ نے سفارش کی ہے کہ محکمہ مال تمام سرکاری و نیم سرکاری زمین کے کھاتوں کی چھ ماہ میں چھان بین مکمل کرے، سال 2012 سے زمین کے سینکڑوں جعلی داخلے رکھے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں